نگرنگرسے

منکی پوکس کےپھیلاؤ کا خدشہ،بلوچستان نےصوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا

ڈی جی صحت نے کوئٹہ، کیچ، گوادر، حب، چمن، چاغی کے ضلعی ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کردیا

کوئٹہ(کھوج نیوز) منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے پر محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔  ڈی جی صحت نے کوئٹہ، کیچ، گوادر، حب، چمن، چاغی کے ضلعی ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔  اس مراسلے میں سرحدی اضلاع کے تمام داخلی راستوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔  اسی طرح ایئرپورٹس، گوادر، تربت، چمن، تفتان سرحدوں کےلیے بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔  مراسلے میں تمام داخلی راستوں پر منکی پاکس کے مشتبہ کیس کی صورت میں متعلقہ حکام کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button