نگرنگرسے

موٹر سائیکل چوری کر کے آن لائن فروخت کرنیوالا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملز مان کا گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انتہائی سرگرم تھا،ملزمان نے درجنوں چوری شدہ موٹر سائیکلیں ٹیمپر کرنے کے بعد فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے

کراچی( کھوج نیوز) شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کر کے آن لائن فروخت کرنے والا گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس گینگ کو بڑی ہوشیاری سے پکڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا ہے کہ گینگ واردات کے لیے تین مرحلوں میں کام کرتا تھا۔ ملزمان پہلے کلیئر موٹرسائیکل کے کاغذات حاصل کرتے تھے پھر چوری کی گئی موٹرسائیکل کے جعلی کاغذات تیار کرتے تھے، ملزمان انجن اور چیسز نمبر ٹیمپر کر کے ان لائن ویب سائٹ پر فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انتہائی سرگرم تھا،ملزمان نے درجنوں چوری شدہ موٹر سائیکلیں ٹیمپر کرنے کے بعد فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم بلاول نے اعتراف کیا وہ موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے اور آن ڈیمانڈ موٹر سائیکل چوری کرتا تھا، ملزم شاہ رخ موٹر سائیکل کے انجن اور چیسز نمبر ٹیمپر کرنے کا ماہر ہے اور ٹیمپر کرنے کے 3 ہزار روپے لیتا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلاول، شاہ رخ اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی ہوئی 8 موٹر سائیکل اور 5 چیسز برآمد ہوئے ہیں، ملزم رضوان نے انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل کے جعلی کاغذات بناتا تھا اور بعد ازاں آن لائن ویب سائٹ پر چوری شدہ موٹر سائیکل فروخت کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button