نگرنگرسے
نارووال :رشتے کےتنازع پرایک ہی خاندان کےتین افراد قتل
واقعہ نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں پیش آیا جس میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں ایک خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا
نارووال (کھوج نیوز) رشتے کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کےمطابق واقعہ نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں پیش آیا جس میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں ایک خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔