نگرنگرسے

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر شہید

سب انسپکٹر ارشد شہید ڈیوٹی سے واپسی پر گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی

لاہور (کھوج نیوز) مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد شہید ڈیوٹی سے واپسی پر گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید سب انسپکٹرارشد باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ۔ شہید ارشد کی لاش ڈیڈہاؤس منتقل کر دی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ لاہور کے تھاناشاہدرہ کی حدود میں نجی اسپتال میں ڈکیتی کی واردات میں 6 ڈاکوؤں نے اسپتال عملے اور شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button