نوکری دلوانے کےبہانےخاتون سے زیادتی،پولیس نےملزم کو گرفتارکرکےکس سیل میں بھیجا؟ حیران کن خبر کےچرچے
متاثرہ خاتون انیتا ملزم کےساتھ فیکٹری نوکری کا پتہ کرنے گئی لیکن ملزم رضوان نےخاتون کو بچوں کا خرچہ دینے کےبہانےگھرلاکرزیادتی کرنےکی کوشش کی
لاہو(کھوج نیوز)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتےہوئےفیکٹری میں نوکری دلوانے کےبہانےخاتون سےزیادتی کی کوشش کرنےوالےملزم کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کےمطابق 5 اگست کومتاثرہ خاتون انیتا ملزم کےساتھ فیکٹری نوکری کا پتہ کرنے گئی لیکن ملزم رضوان نےخاتون کو بچوں کا خرچہ دینے کےبہانےگھرلاکرزیادتی کرنےکی کوشش کی۔خاتون کےشورکرنےپر ملزم نےخاتون پرتشددکیا اورجان سےمارنےکی دھمکیاں دے کرزیادتی کےلئےمجبورکرتا رہا۔ خاتون کےشوہر کےاچانک آجانےپر ملزم موقع سےفرارہوگیا تاہم پولیس نےٹریس کر کےچندرائےگاوں سےگرفتارکرلیا۔ملزم متاثرہ خاتون کا رشتہ دارہےاورگھر کے قریب ہی رہائش پذیرہے۔ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کےمطابق ملزم رضوان کےخلاف مقدمہ درج کرکےاسےجینڈر سیل کےحوالےکردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ خواتین کا استحصال کرنےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں۔