نگرنگرسے

نوکری کا جھانسہ دے کر محنت کش کا گردہ نکال لیا گیا

وہاڑی کا رہائشی احسن علی مانگا منڈی میں اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرتا تھا، بھٹہ بند ہونے پر ملزم نے احسن علی کو نوکری دلانے کے بہانے بلایا

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر محنت کش کا گردہ نکال لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق وہاڑی کا رہائشی احسن علی مانگا منڈی میں اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرتا تھا، بھٹہ بند ہونے پر ملزم نے احسن علی کو نوکری دلانے کے بہانے بلایا۔

مقدمے کےمطابق ملزم نےاحسن علی کو نشہ آورمشروب پلایا اورکلینک میں لےجاکرگردہ نکال لیا۔ احسن علی کی جانب سے ایف آئی آرمیں کہا گیا ہےکہ تکلیف محسوس ہونےپرڈاکٹر کےپاس گیا تو معلوم ہوا کہ گردہ نکالا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button