نگرنگرسے

نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی پلان’ کتنے افسران فرائض سرانجام دیں گے ؟

فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سکیورٹی پلان 2854سے زائد افسران و اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے

جڑانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)فیصل آبادسٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر نویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 2854سے زائد افسران و اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

نویں محرم کو ضلع بھر میں 138مجالس اور93جلوس نکالے جائیں گے جن میں لائل پور ڈویژن میں 17مجالس اور 07جلوس،اقبال ڈویژن میں 32مجالس اور26جلوس،مدینہ ڈویژن میں 22مجالس اور 18جلوس،جڑانوالہ ڈویژن میں 40مجالس اور 23جلوس جبکہ صدر ڈویژن میں 27 مجا لس اور 19جلوس کا انعقاد ہو گا۔ جن کی سیکیورٹی کے لئے 05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،14انسپکٹر،62سب انسپکٹر،315اے ایس آئی،203ہیڈ کانسٹیبلان او2182سے زائدکانسٹیبلان و لیڈیز کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔جبکہ ایلیٹ و ڈولفن کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔

جلوسوں کے لئے 04پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے مجلس وجلوس میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت اورتلاشی لی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button