نگرنگرسے
وکلاء بپھرگئے، جی پی او چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ
وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے
لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں وکلاء بپھر گئے، جنہوں نے جی پی او چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ وکلاء نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائی کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔
پولیس نےبیریئرلگاکرلاہور ہائی کورٹ کےمین گیٹ کا راستہ بند کردیا اورمظاہرہ کرنےوالےایک وکیل کوگرفتارکر لیا۔ ججزگیٹ پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہےجبکہ لاہور ہائی کورٹ کےاحاطےمیں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ علاوہ ازیں وکلاء عدالتیں خالی کروا رہےہیں۔ وکلاء کی جانب سے پہلی عدالت جسٹس انوارالحق پنوں کی خالی کروائی گئی۔ وکلاء نےجسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت سے سائلین کو باہر نکال دیا۔