نگرنگرسے
ٹانک میں کرنٹ لگنے سے 4بچے جاں بحق، مقدمہ درج
جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور تین سگے بھائی ہیں'ان کا کہنا تھاکہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے
ٹانک (کھوج نیوز) ٹانک کے علاقہ گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے والدین کی مدعیت پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک نے بتایا ہے کہ بچے مال مویشی چرارہے تھے کہ اس دوران بجلی کی تارگرنے کے باعث کرنٹ لگا۔ انہوں نے بتایاکہ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور تین سگے بھائی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے۔