نگرنگرسے

ٹرین کے ذریعے غیر ملکی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم موقع سے فرار

ٹرین سے برآمد کئے گئے اسلحے میں بریٹا برینڈ کے 6 پسٹل، 2 امپورٹڈ رائفلز، 12 میگزین اور 190 راؤنڈز شامل ہیں: ریلوے پولیس

راولپنڈی (کھوج نیوز ) ریلوے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹرین کے ذریعے پنجاب میں غیر ملکی اسلحے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن کے پٹرولنگ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شہزاد مہدی نے جعفر ایکسپریس میں اسلحہ کی بھاری کھیپ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر اٹک سے حسن ابدال کے درمیان چلتی ٹرین میں کارروائی کے دوران بوگی نمبر 7 میں چھپائے گئے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔حکام کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں بریٹا برینڈ کے 6 پسٹل، 2 امپورٹڈ رائفلز، 12 میگزین اور 190 راؤنڈز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button