نگرنگرسے

پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے 3 مصدقہ کیسز کی تصدیق کردی' اس میں ایک کیس اس ہفتے میں کنفرم ہوا ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی عوام میں پریشانی پیدا ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے 3 مصدقہ کیسز کی تصدیق کردی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے 3 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں سے ایک کیس اس ہفتے کنفرم ہوا ہے جبکہ دو پہلے کے ہیں۔ ارشاد روغانی نے بتایا کہ منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز بنائے جارہے ہیں جبکہ ائیرپورٹ سمیت بین الاقوامی بارڈز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور کوویڈ کی ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے مزید بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے ایمرجنسی بھی ڈیکلئیر کی ہوئی ہے جبکہ ہم پہلے ہی عوام اور طبی عملے کیلئے ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت ایم پاکس وبا کے سد باب کیلئے اس کی سرویلنس اور انسدادی اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے آنے والے تمام مشتبہ مسافروں کی تشخیص کی جارہی ہے جس سے یہ واضح ہوا ہے کہ ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں، سارے کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button