نگرنگرسے
پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا پرچہ لیک،3 ملازمین کومعطل کردیا گیا
ان 3 ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوا، جس کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے انتظامیہ نے ایک حساس ادارے سے رابطہ کیا تھا
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ان 3 ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوا، جس کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے انتظامیہ نے ایک حساس ادارے سے رابطہ کیا تھا۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی مدد سے ثبوت کے ساتھ پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے۔