نگرنگرسے
پولیس لائنزمسجد کےخودکش دھماکےمیں ملوث مطلوب دہشت گرد گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا
پشاور (کھوج نیوز) پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسجد دھماکے میں مطلوب دہشت گرد کو مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
گرفتاردہشت گرد نےدیگرحملوں کی بھی ذمےداری قبول کی ہے، گرفتاردہشت گردکا ورسک روڈ اوراڑمر پولیس پرحملوں میں ملوث گروہ سےتعلق ہے، دونوں حملوں میں استعمال ہونےوالا اسلحہ و باورد کی میچنگ ہوئی ہے۔ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا جس کےنتیجےمیں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔