نگرنگرسے
پولیس کی کارروائی، کروڑوں کی منشیات پکڑی گئی، ملزم وحید بٹ گرفتار
پولیس نے ملزم وحید بٹ کے قبضہ سے کروڑوں مالیت کی 10 کلو آئس برآمدکرلی، ملزم لوکل ٹرانسپورٹ کے استعمال سے لاہور کے مختلف مقامات پر آئس کی سپلائی کرتا
لاہور(کھوج نیوز) محکمہ پولیس ان ایکشن، منشیات فروشوں کی شامت آگئی، کروڑوں مالیت کی آئس قبضہ میں لے کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، مزید تفتیش کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آباد کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑں مالیت کی آئس کی ترسیل ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کی سربراہی میں شفیق آباد پولیس کا خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن ملزم وحید بٹ کے قبضہ سے کروڑوں مالیت کی 10 کلو آئس برآمدملزم لوکل ٹرانسپورٹ کے استعمال سے لاہور کے مختلف مقامات پر آئس کی سپلائی کرتاملزم وحید کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،