نگرنگرسے

پولیو مہم کےدوران خاتون سےزیادتی میں ملوث 3 ملزمان اب تک گرفتارنہیں کیےجاسکے

تفتیشی افسر کےمطابق خاتون سےزیادتی کے 3 ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،خاتون سےزیادتی کےمرکزی ملزم احمد جکھرانی کا ریمانڈ کل ختم ہو گا

جیکب آباد (کھوج نیوز) انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان اب تک گرفتار نہیں کیے جا سکے۔ کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق خاتون سے زیادتی کے 3 ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم احمد جکھرانی کا ریمانڈ کل ختم ہو گا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت 3 ملزمان کا ریمانڈ بھی کل ختم ہو رہا ہے، انسدادِ پولیو ورکر خاتون سے زیادتی کے کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے والد کے گھر کے باہر 5 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللّٰہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button