نگرنگرسے

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

چک 35 شمالی میں شفقت عباس کی رہائش گاہ پر بجلی چوری کی جا رہی تھی: پولیس 'بجلی چوری کا الزام جھوٹا ہے، پہلے بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں: شفقت عباس اعوان

سرگودھا (کھوج نیوز) سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی( ایم این اے) پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا’ پولیس نے بھی اپنا مؤقف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چک 35 شمالی میں شفقت عباس کی رہائش گاہ پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ اس حوالے سے ایم این اے شفقت عباس اعوان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کا الزام جھوٹا ہے، پہلے بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button