نگرنگرسے

چہلم امام حسین،امان وامان کے قیام’ سکیورٹی اقدامات فوج اور رینجرز کے سپرد

فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب،بھکر،ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں تعینات کیا جائیگا

لاہور (کھوج نیوز) حکومت پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینپر امان وامان کے قیام اور سکیورٹی اقدامات کے لئے فوج اور رینجرز سے خدمات طلب کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر چہلم حضرت امام حسینپر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے مراسلے میں 17 سے 27 صفر کے دوران صوبے کے 15 اضلاع کیلئے فوج ورینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطاق فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب،بھکر،ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں تعینات کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button