نگرنگرسے

کالے ہرن اور تلور کے تحفظ کا معاملہ، محکمہ وائلڈ لائف نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا

تھرمل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ان جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا جن کی بقا کو خطرات لاحق ہیں: محکمہ وائلد لائٹ

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کے محکمہ وائلڈ لائف نے کالے ہرن اور تلور کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا’ تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتا لگاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ تھرمل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ان جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا جن کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتا لگاتی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ابتدائی تصاویر حاصل کرلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button