نگرنگرسے
کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں قابو پا لیا گیا، لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈرز، 2 واٹرباؤزر اور اسنارکل کی مدد سے کئی منزلوں تک پھیلی آگ کو بجھایا گیا
کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ عمارت پر لگی آگ پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا ہے جبکہ عمارت میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمار ت میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ کئی گھنٹے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈرز، 2 واٹرباؤزر اور اسنارکل کی مدد سے کئی منزلوں تک پھیلی آگ کو بجھایا گیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہےکہ پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد نیپا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔