نگرنگرسے
کراچی:4 سالہ بچہ روڈ ایکسیڈنٹ میں سسک سسک کر جان کی بازی ہاربیٹھا
کراچی میں 4 سالہ بچے کو گاڑی نے ٹکر مار دی، زخموں سے چور بچے نے تڑپ تڑپ کر دم دے دیا۔
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی:4 سالہ بچہ روڈ ایکسیڈنٹ میں سسک سسک کر جان کی بازی ہاربیٹھا، کراچی میں 4 سالہ بچے کو گاڑی نے ٹکر مار دی، زخموں سے چور بچے نے تڑپ تڑپ کر دم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے الآصف سکوائر کے قریب 4 سالہ بچے کو گاڑی نے سائیڈ ماری جس پر وہ بُری طرح زخمی ہو گیا۔ خون رستا رہا ،بچہ سڑک پر تڑپتا رہا مگر گاڑی مالک اس کو ہسپتال لے جانے کی بجائے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس اطلاع ملنے پر پہنچی تو بچہ سسک سسک کر دم توڑ چکا تھا، گاڑی مالک کی تلاش شروع کر دی گئی۔