نگرنگرسے

کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےکمپنی ہی کا ملازم زخمی ہوگیا

زخمی ہونےوالا ملازم غیرملکی شہری ہےجسےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولس کا کہنا ہےکہ غیرملکی شہری سےتلخ کلامی کےبعد سیکیورٹی گارڈ نےگولی چلا دی تھی

کراچی (کھوج نیوز)سائٹ ایریا میں کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےکمپنی ہی کا ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونےوالا ملازم غیرملکی شہری ہےجسےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولس کا کہنا ہےکہ غیرملکی شہری سےتلخ کلامی کےبعد سیکیورٹی گارڈ نےگولی چلا دی تھی۔ پولیس نےواقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب وزیرِداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نےڈی آئی جی ساؤتھ سےواقعےکی تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا ہےکہ واقعےسےمتعلق انکوائری کر کےحقائق کا پتہ لگایا جائے۔ وزیرِداخلہ سندھ نےکہا ہےکہ انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اورپولیس کارروائی سےآگاہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button