نگرنگرسے

کوئٹہ میں پولیو کی جعلی مہم چلانے کا انکشاف، 500 سے زائد ٹیمیں گرفتار

28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے،7 ماہ میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ3 اموات بھی ہوئی ہیں

کوئٹہ (کھوج نیوز) کوئٹہ میں 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیو سی ای او ایمرجنسی پولیو سنٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ٹیموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو ورکرز پر بغیر قطرے پلائے نشانات لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر نے بتایا ہے کہ 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے،7 ماہ میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ3 اموات بھی ہوئی ہیں۔سی ای او کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔ صوبے بھر میں 9 ستمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button