نگرنگرسے

کوسٹل ہائی وے کےمقام پرکوچ الٹنےسے 14 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 مسافر زخمی

حکام نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو کنٹرول نہیں کر سکا، جس کےنتیجے تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھی کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر الٹ گئیnationw

کوئٹہ (کھوج نیوز)بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کےمقام بوزی ٹاپ پرکوچ الٹنےسے 14 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کےمطابق حکام نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو کنٹرول نہیں کر سکا، جس کےنتیجے تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھی کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر الٹ گئی۔
حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 14 ایف سی اہلکار شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، لیویز اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
بوزی ٹاپ کوسٹل ہائی وے کا خطرناک علاقہ ہے جہاں کئی حادثات ہو چکے ہیں، گزشتہ مہینے ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button