نگرنگرسے

کوچ اوورٹیکنگ کےدوران ٹریکٹرسےٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی کوچ خاران سے کراچی جا رہی تھی۔ دوسری جانب بہاولپور کے علاقے احمدپور شرقیہ میں بس اور رکشے میں ٹکر ہوگئی

لسبیلہ(کھوج نیوز) بلوچستان کےضلع لسبیلہ میں ٹیارو کےمقام پرکوچ اوورٹیکنگ کےدوران ٹریکٹرسے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ خاران سے کراچی جا رہی تھی۔ دوسری جانب بہاولپور کے علاقے احمدپور شرقیہ میں بس اور رکشے میں ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button