نگرنگرسے

کیش وین کا گارڈ 60 لاکھ روپےسے زائد کی رقم لےکر فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ بینکوں کو رقم کی ترسیل پر مامور سکیورٹی کمپنی کا گارڈ رکشے میں فرار ہوا۔

کراچی(کھوج نیوز) کلفٹن بلاک ٹو میں کیش وین کا گارڈ 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے تھیلے لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینکوں کو رقم کی ترسیل پر مامور سکیورٹی کمپنی کا گارڈ رکشے میں فرار ہوا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کیش وین میں دو گارڈ موجود تھے ،ایک ہوٹل کے قریب چائے پینے کے لئے اتر گیا تھا، جب کہ وین میں سوار دوسرا گارڈ مبینہ طور پر 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے تھیلے لے کر بھاگ گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ رقم لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو تلاش کیا جارہا ہے، سکیورٹی کمپنی سے ملزم کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button