نگرنگرسے

گجرات میں خوفناک حادثہ، شادی والا گھر ماتم میں تبدیل

دلہے کیساتھ گاڑی میں اس کی سالی اور مزید 3 خواتین سوار تھیں کہ گاڑی سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری 'دلہا راجا اسامہ اور اس کی سالی مریم جاں بحق ہو گئے

گجرات (نمائندہ کھوج نیوز) گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، یہ واقعہ ولیمے کی تقریب سے گھر واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے بولانی میں شادی کی خوشیوں والا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا جب دلہا راجا اسامہ ولیمے کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا۔ دلہے کے ساتھ گاڑی میں اس کی سالی اور مزید 3 خواتین سوار تھیں کہ گاڑی سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں دلہا راجا اسامہ اور اس کی سالی مریم جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دلہن سمیت 3 خواتین کو بچا کر باہر نکالا جبکہ دلہے اور سالی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button