نگرنگرسے
گھریلو ملازم نے تیز دھار آلے سےخاتون کو قتل کردیا،بھانجی بھی زخمی
ملزم مقتولہ کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کا انکار کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
چنیوٹ(کھوج نیوز) جامعہ آباد میں گھریلو ملازم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کردیا۔ چنیوٹ پولیس کے مطابق مزاحمت پر مقتولہ کی بھانجی بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کا انکار کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتولہ کی لاش اور زخمی بھانجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔