نگرنگرسے

ہوشیار خبردار …… محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ' تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے

کراچی (کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ………محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد شہریوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات پر موجود ڈیپ ڈپریشن مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے، یہ سسٹم جنوبی تھرپاکر اور بھارتی رن آف کچھ پر موجود ہے، سسٹم کا آج رات یا کل صبح شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سندھ کے ساحل تک پہنچنیکا امکان ہے، یہ سسٹم جنوبی سندھ میں مون سون کی تیزہوائیں داخل کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 سے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹربارش کا امکان ہے، کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ٹھٹہ میں بھی اگلے 2 سے 3 دن میں تیزبارش کا امکان ہے، ٹھٹہ اور سجاول میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق اگلے 2 سے3 دن میں سمندر میں تغیانی رہنیکا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button