نگرنگرسے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟
پیٹرول کی قیمت میں 3روپے15پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا اضافہ؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آنے کے بعد شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 3روپے15پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ مٹی کا تیل 4روپے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے،ذرائع کامزید کہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30نومبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔