نگرنگرسے

اب خواجہ سراء بھی تعلیم حاصل کرینگے، سرگودھا میں پہلا سکول قائم کر دیا گیا

سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا پہلا اسکول قائم ' خواجہ سراؤں کو کتابیں، یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت ہوگی ،وظیفہ بھی دیاجائے گا

سرگودھا(نمائندہ کھوج نیوز، آ ن لائن)حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا اسکول قائم کردیا جہاں 25 سے زائد خواجہ سراؤں نے داخلہ لیکر تعلیم بھی شروع کردی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ داخل ہونے والے خواجہ سراؤں کو نہ صرف کتابیں، یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت ہوگی بلکہ انہیں وظیفہ بھی دیاجائے گا۔

محکمہ ایجوکیشن کے ترجمان محمد الیاس باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر نے اس اقدام کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ پہلی دفعہ گورنمنٹ کا یہ بہت اچھا منصوبہ آیا ہے جس میں ہمیں پڑھایا بھی جارہا ہے اور وظیفہ بھی دیا جارہا ہے اور ٹیچر کی تنخواہ بھی بہت اچھی ہے۔اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ بھی خواجہ سرا رکھے گئے ہیں جب کہ خواجہ سراؤں کے گروہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے بھی سرکار تنخواہ کی مد میں دے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button