نگرنگرسے

شیخوپورہ’ ضلع کچہری میں فائرنگ، پیشی پر آیا شخص قتل، دو افراد زخمی

قتل ہونے والا اشفاق سندھ قتل کے مقدمے کا مدعی تھا، فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں اشرف اور فیضان شامل، ملزم موقع پر گرفتار

شیخوپورہ(نمائندہ کھوج نیوز) ضلع کچہری میں فائرنگ، پیشی پر آیا شخص قتل، گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری میں پیشی کے لئے آنے والے شخص کو اس کے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ، قتل ہونے والا شخص زمیندار اشفاق سندھو تھا جبکہ مقتول قتل کے مقدمے کا مدعی بھی تھا ۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر بچہ بھی زخمی ہوا اور ملزم عرفان سندھ کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ کی ضلع کچہری میں فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی ، مسلح شخص کا ضلع کچہری میں داخل ہونا سکیورٹی اداروں اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں اشرف اور فیضان کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پریس کلب فاروق آباد کا تعزیتی اجلاس، مرحومین کیلئے دعاء مغفرت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button