نگرنگرسے

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے کیوں بند کیا گیا؟ پتا چل گیا

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کامرکزی رن وے بند کرنیکا فیصلہ' رن وے تعمیراتی کام کے باعث بند کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے کیوں بند کیا گیا؟ پتا چل گیا ‘ تعمیراتی کام کے باعث فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کامرکزی رن وے نمبرتھری آربند کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مرکزی رن وے نمبر ”03 آر” فلائٹ آپریشن کیلئے چوبیس اپریل سے سترہ مئی تک بند رہے گا۔سی اے اے کے مطابق رن وے تعمیراتی کام کے باعث بند کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کے باعث رن وے نمبر 03 آرپربھاری مشینری لگادی گئی۔حکام نے بتایا کہ فضائی آپریشن سیکنڈری رن وے نمبر ”03 ایل” سے جاری رکھا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button