نگرنگرسے

9 ویں جماعت کی طالبہ امتحان میں فیل ہونے پر بھائی کے ہاتھوں قتل

پولیس نےبتایا ہےکہ جھگڑے کےدوران بھائی نےبہن کوگولی ماردی جس سےوہ جاں بحق ہوگئی

اوکاڑہ (کھوج نیوز)9 ویں جماعت کی طالبہ امتحان ہونے پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نویں جماعت میں فیل ہونےپربھائی نےبہن کو قتل کردیا۔ اوکاڑہ پولیس کےمطابق نویں جماعت میں فیل ہونے پربہن بھائی میں جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نےبتایا ہےکہ جھگڑے کےدوران بھائی نےبہن کوگولی ماردی جس سےوہ جاں بحق ہوگئی۔ اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کےبعد ملزم فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button