نگرنگرسے

سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈائون ،132 ملزمان گرفتار

سنگین وارداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 72ملزمان گرفتار ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کرنے والے 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا

لاہور ( کرائم رپورٹر، این این آئی) سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈائون کر کے 24 گھنٹوں میں 132 ملزمان گرفتار کر لیے ۔ ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کے مطابق سنگین وارداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 72ملزمان گرفتار ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کرنے والے 16ملزمان گرفتار ،کرایہ داری اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 13ملزمان گرفتار ،سائونڈ سسٹم اور پتنگ بازی کرنے والے 9ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ، امیر جماعت اسلامی لاہور بول اٹھے

انہوں نے بتایا کہ پابندی کے باوجود ایل پی جی گیس اور کھلا پیٹرول فروخت کرنے والے 19ملزمان حوالات میں بند ،گٹکا فروشی اور ٹائم کی پابندی نہ کرنے والے 5 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا،کالے شیشوں کے استعمال پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزمان کو حوالات میں بند کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کو کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button