نگرنگرسے

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیسے ممکن ہے؟ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے راز کی بات بتا دی

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس نظام کا حصہ بنے ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا(نمائندہ کھوج نیوز، این این آئی)ڈپٹی کمشنر ایف بی آر علی صالح حیات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس نظام کا حصہ بنے جس کے لئے کسی شہری کو ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں حکومت نے لوگوں کے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایف بی آر علی صالح حیات کلیار نے کہا کہ سرگودھا میں انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس نیٹ بہت زیادہ نہیں جس کی وجہ سے ریونیو تقریبا 12 ارب روپے سالانہ اکٹھا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکراور منڈی بہاوالدین جیسے ریجن کے پانچ اضلاع میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے موجودہیں جن سے لگ بھگ دو لاکھ نے ٹیکس ریٹرن جمع کروائی اس طرح ریجن میں آبادی کے لحاظ سے ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔انکم ٹیکس ریجن میں آٹھ شوگر ملیں ہیں۔جن میں سے ایک بھی ٹیکس جمع نہیں کرواتی۔اس لئے علاقہ میں انڈسٹری کی شدیدضرورت ہے اس علاقہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کاپوٹینشل موجود ہے جس پرکام ہوناچاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے اینٹی منی لانڈرنگ ‘بینامی اور ٹیرر فنا نسنگ ایکٹ کے تحت کام شروع کر رکھا ہے جسے نہایت رازداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا یہ سب نان بیل ایبل جرم ہیں جن میں ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے تحت خاص طور پر سگریٹ اور چینی کے حوالے سے کریک ڈاون جاری ہے اور رواں ماہ میں آٹھ چھاپے مار کر55 لاکھ سے زائدسگریٹ برآمدکئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے جنہیں بہت جلد نذرآتش کیا جائے گا۔علی صالح کلیار نے کہا کہ ایف بی آر دوستانہ ماحول فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کسی چکر میں پڑنے کی بجائے یونیورسل سیلف اسسمنٹ سسٹم سے استفادہ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے چھوٹے ملازم اور چھوٹے کاروباری لوگ آسانی سے فائلر بن سکتے ہیں۔ان نے زور دیا کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ایف بی آر کی تمام ٹیم ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔

لاہور کا نیا نقشہ تیار، کتنی یوسیز شامل کی گئیں؟ تمام تفصیلات منظر عام پر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button