نگرنگرسے

حجرہ شاہ مقیم، کوسٹر اور موٹرسائیکل میں خوفناک حادثہ، 3 بچے جاں بحق

لواحقین کا ٹائر جلا کر احتجاج، روڈ بلاک، ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او کی کارروائی، ملزم گرفتار ، بس کسٹڈی میں لے کر کارروائی شروع کر دی

حجرہ شاہ مقیم(رپورٹ: میاں محمد حسن ڈھولی) حجرہ شاہ مقیم کے نقی نگر کے قریب قصور روڈ پر کوسٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اداکارہ زینب شبیر اور اسامہ خان کا شرمناک سکینڈل ؟ سچا یا پھر…؟

نمائندہ کھوج نیوز کے مطابق حجرہ شاہ مقیم قصور روڈ نقی نگر کے قریب ٹریفک حادثہ کوسٹر اے سی ٹام اور موٹر سایکل میں تصادم سے تین بچے عثمان،ابوبکر،اصغر موقع پر جاںبحق ہوگئے جس کے بعد لوگوں کی کثیر تعدار نے موقع پر پہنچ کر ٹائر جلا کے روڈ بلاک کر کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ جائے وقوعہ پر ڈی ایس پی منزہ کرامت اور ایس ایچ او حجرہ اعجاز احمد بھٹی پہنچ گئے جس کے بعد مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے اور ایس ایچ او حجرہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے کوسٹر بھی اپنی کسٹڈی میں لے لی ۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کر کے واپس چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button