آر پی او راولپنڈی کا گردوارہ سری پنجہ کا دورہ’ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
عوام الناس کی بلاتفریق رنگ و نسل جان و مال کی حفاظت پنجاب پولیس کا وطیرہ ،پولیس فورس دن رات اپنے فریضہ کی احسن طریقہ سے ادائیگی کے لیے مصروف عمل ہے

اٹک (نمائندہ کھوج نیوز، آن لا ئن) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کا حسن ابدال اٹک میں گردوارہ سری پنجہ کا دورہ، سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے بیساکھی میلہ کے موقع پر حسن ابدال اٹک میں گردوارہ سری پنجہ کا دورہ کیا،اس موقع پرڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان بھی موجودتھے جنہوں نے تمام سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، آر پی او راولپنڈی نے گوردوارہ میں خصوصی طور پر قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور سکھ یاتریوں سے ملاقات بھی کی،سکھ یاتریوں نے اٹک پولیس کی جانب سے بہترین اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی،ڈی پی او اٹک اور اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا، آر پی او نے گوردوارہ انتظامیہ سے ملاقات کے دوران انہیں ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور ڈیوٹی پر موجود سینئر افسران و جوان کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی تاکید کی،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی بلاتفریق رنگ و نسل جان و مال کی حفاظت پنجاب پولیس کا وطیرہ ہے، پولیس فورس دن رات اپنے فریضہ کی احسن طریقہ سے ادائیگی کے لیے مصروف عمل ہے۔
بیساکھی میلہ، بھارتی سکھ یاتریوں کا گردوارہ پنجہ صاحب، رسومات کی ادائیگی