،آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکا الیکشن ،وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےبانی پی ٹی آئی کو فراڈیاکیوں کہہ دیا؟
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرکا الیکشن لڑنے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف یونیورسٹی کو موصول ہونیوالی شکایات پر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں
لاہور(کھوج نیوز)،آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکا الیکشن ،وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےبانی پی ٹی آئی کو فراڈیاکیوں کہہ دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں ،رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےکہاکہ جو شخص پاکستان سےزیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا توہین کا لقب دے رہا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرکا الیکشن لڑنے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف یونیورسٹی کو موصول ہونیوالی شکایات پر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں،9مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں،وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اوکسفورڑیونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہئے،عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیڈروں کے ہوتے ہیں،ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔