پاکستان

سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ بھی فوج کے نرغے میں ،سخت نگرانی شروع کردی گئی؟

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں راولپنڈی میں عسکری شخصیات کی ایک محفوظ اور سخت سکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر اتنی سخت نگرانی ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی بھی فوج کے نرغے میں ،سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔ صحافی فاروق اقدس نے اپنے تجزیے میں دعوی کیاہے کہ اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں راولپنڈی میں عسکری شخصیات کی ایک محفوظ اور سخت سکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر اتنی سخت نگرانی ہے جس پر ملاقاتوں پر پابندی کا گمان بھی ہوتا ہے اس تاثر اور ان اطلاعات کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ ملک میں ہونے کے باوجود جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی مصروفیات سامنے آئی ہیں۔


یاد رہے کہ ان کی منظر پر آنے والی آخری مصروفیت رواں سال اپریل میں لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت تھی جسے کم وبیش پانچ ماہ ہونے کو آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے ہم خیال اور قابل اعتماد مخصوص ٹی وی اینکرز اور صحافیوں کی وساطت سے اپنے بارے میں متنازعہ امور کی تردیدیں اور وضاحتیں کرتے رہتے تھے لیکن اب نہ صرف یہ سلسلہ بھی ختم ہوچکا ہے بلکہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں رہنے کا دعوی کرنے والے ایک ذریعے نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ایک ٹی وی اینکر نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکار نے اس اینکر کو رہائش گاہ جانے کی اجازت نہیں دی تاہم مبینہ طور پر جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ اس اینکر کو لینے کیلئے خود وہاں پر پہنچ گئے لیکن مختصر ملاقات تو ہوئی تاہم مذکورہ اینکر کو ان کا انٹرویو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مختصر ملاقات کے بعد اینکر کو واپس بھیج دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button