پاکستان

آئندہ مالی سال کا بجٹ،حکومت کا ٹیکس وصولیاں بڑھانےکا پلان بی سامنے آگیا

ایف بی آر کو اگلے مالی سال ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کا ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا پلان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اگلے مالی سال ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال ایف بی آر کو رواں مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسز میں بڑا اضافہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال ایف بی آر انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھائے گا، ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکسز میں اضافہ کرنے کا پلان ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگانے کا بھی منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ایف بی آر وصولیاں بڑھانے کے لیے ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھائے گا، آئندہ مالی سال ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کا بھی پلان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں سے ٹیکس وصولیاں کرے گا، ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اضافی ٹیکس لگانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button