پاکستان
آئینی ترامیم:بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) حمایت نہیں کرے گی
بی این پی مینگل نےآئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،بی این پی کی سینیٹ میں دونشستیں ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) نےآئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے یہ فیصلہ پارٹی سربراہ اختر مینگل نے مشاور کے بعد کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بی این پی مینگل نےآئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،بی این پی کی سینیٹ میں دونشستیں ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ پر مشاورت جاری ہے، حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں، وہ آئینی ترامیم کےلیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔