پاکستان

آئینی ترامیم:حکومت نےسربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویزمان لیں

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد ( کھوج نیوز) آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں۔ کھوج نیوز نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شیئر کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button