پاکستان

آئینی ترامیم:سابق صدرعارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سےملاقات

جےیوآئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسابق صدرعارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے

 اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق صدر عارف علوی نےمولانا فضل الرحمٰن سےملاقات کی، جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگوکی گئی۔ ذرائع کےمطابق جےیوآئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسابق صدرعارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔ اس دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کےساتھ ساتھ حکومت کی جانب سےمجوزہ آئینی ترامیم کےحوالےسےجائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش،مولانا اسعد محمود،اخونزادہ حسین،عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔

ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔ عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button