پاکستان

آئینی ترامیم کا معاملہ،سعودی عرب کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،جے یو آئی کے سربراہ مان گئے

۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد 18سے22اکتوبر کے درمیان قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش کرے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کاررؤف کلاسرا نےکہا ہے کہ جمعیت علمائاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم سعودی شخصیت کی جانب سے رابطہ کرکے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کے مجوزہ مسودہ کی حمایت کریں جس پر مولانا نے حکومتی آئینی ترامیم کے معاملے میں حکومت کی حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد 18سے22اکتوبر کے درمیان قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش کرے گی ۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ حکومت اور ملک کے طاقتور حلقے ہر قیمت پر آئینی ترامیم منظور کروانے کا ارادہ رکھتی ہے ،انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ حکومت آئینی ترامیم کے معاملہ پر پیچھے ہٹ گئی ہے وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں ،یہ کام ہوکر ہی رہے گا۔روف کلاسرا نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن وہ آئینی ترامیم کے ذریعے آئینی عدالت ضرور بنائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button