پاکستان

آئینی ترامیم کا معاملہ، علی محمد خان کی پیشکش، عطاء تارڑ کا دیا دوٹوک جواب

ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل سے باہر لے کر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں: علی محمد خان، ہمارے لیڈر کو چھوڑو، ایسا کوئی این آر او نہیں دیا جا رہا: عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئینی ترامیم کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان کی پیشکش پر ن لیگی رہنماء اور وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا جواب بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پیشکش کی ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل سے باہر لے کر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں۔ علی محمد خان کا کہنا تھاکہ آپ کا ہاؤس آف فیڈریشن ہی مکمل نہیں، نامکمل ہاس سے آپ کیسے ترامیم پاس کر سکتے ہیں؟ انہوں نے پیشکش کی کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل سے باہر لے کر آئیں پھر آئینی ترامیم پر بات کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے علی محمد خان کے مطالبے پر ردِ عمل میں کہا کہ یہ کہنا کہ ہمارے لیڈر کو چھوڑو، ایسا کوئی این آر او نہیں دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں ہونے والے واقعات کے تمام کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں 9 مئی جیسے مقدمات کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ آئینی ترامیم کا مسودہ تمام جماعتوں کے پاس تھا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اتفاق رائے کی کوشش کی، اپ ڈیٹڈ مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button