پاکستان
آئینی ترمیم:بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکی ملاقات کا نتیجہ کیا نکلا؟
وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیرتارڑ اوراسحاق ڈاراسپیکر چیمبرمیں مشاورت کےبعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس ملاقات کے لیے پہنچے
اسلام آباد(کھوج نیوز)آئینی ترمیم:بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکی ملاقات کا نتیجہ کیا نکلا؟رپورٹ سامنے آگئی، آئینی ترمیم کےمعاملے پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیرتارڑ اوراسحاق ڈاراسپیکر چیمبرمیں مشاورت کےبعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس ملاقات کے لیے پہنچے۔
چیمبر میں خورشید شاہ کی بھی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بلاول بھٹو کو اسپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران اسمبلی میں پیش ہونے والے بل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔