پاکستان

آئی ایف کی نئی شراط،وفاقی حکومت نے ماہ رواں میں منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی

وفاقی حکومت نے ماہ رواں میں منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی،رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے منی بجٹ لانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئی شرائط سامنے آنے کے بعد کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی حکومت نے ماہ رواں میں منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی،رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے منی بجٹ لانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئی شرائط سامنے آنے کے بعد کیا ہے جس میں سب سے پہلے آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کیلیے سبسڈی کی فراہمی 30 ستمبر تک ختم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے نئے قرضہ پروگرام کیلیے 3 نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔ ان شرائط کی وجہ سے پنجاب حکومت کا صارفین کو اقساط میں سولر پینلز دینے کا 700 ارب روپے کا منصوبہ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی تقاضا کیا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت کسی قسم کی سبسڈی پیش کرنے سے پہلے وزارت خزانہ سے رجوع کرے جس نے آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پیکج کے لئے معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button