پاکستان
آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ، اسحاق ڈار کی نئی منطق سامنے آگئی
آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری' سعودی عرب نے2 ارب اور یواے ای نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو دینے کی تصدیق کردی :اسحاق ڈار
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ،اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔
سعودی عرب اور یوایای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق آئی ایم ایف کو کی ہے جبکہ یوایای نے بھی ایک ارب ڈالر پاکستان کو دینے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔ پاکستان کو امید ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے اسے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کروائے گا۔