پاکستان

آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر رقم کی آمد کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں

کراچی (کھوج نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضہ ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.28 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر رقم کی آمد کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button