پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ ملک کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان کو ایک جامع حکمت عملی پیش کرنا ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ رابطوں میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک نیا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد 11 تا 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، تاہم اس سے قبل پاکستانی حکام کے ساتھ ایک ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ ملک کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان کو ایک جامع حکمت عملی پیش کرنا ہوگی۔ آئی ایم ایف کے اس مطالبے کے بعد، پاکستان نے اپنے روایتی اتحادی ممالک چین اور سعودی عرب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، چین سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی رول اوور کی تیاری کی جا رہی ہے، اور آئی ایم ایف نے اس پروگرام کو 7 ارب ڈالر کی ایکسٹرنل فنانسنگ کی تکمیل سے مشروط کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان چین سے قرض کے شیڈول کو دوبارہ ترتیب دینے کی باضابطہ درخواست رواں ماہ نومبر کے وسط میں کرے گا، جب کہ سعودی عرب سے بھی اس معاملے پر مدد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button